خبرنامہ

شہبازشريف آج نيب کے روبرو پيش ہوں گے

صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔

نیب نے شہباز شریف کے لیے پچیس سے زائد سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تیار کرلیا۔

صاف پانی اسکینڈل سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پچاس کروڑ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس ڈیڑھ ارب میں لگائے گئے۔ کنسلٹینسی کی مد میں چارارب روپے خرچ کئے گئے۔ صاف پانی کمپنی میں بھرتیاں بھی شہباز شریف کے کہنے پر کی گئیں۔

نیب نے صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں زعیم قادری کو بھی ستائیس جون کو طلب کر رکھا ہے۔