شہبازشریف نےزینب کےوالدکوبولنےنہ دیا،مائیک بندکردئیے
لاہور:(ملت آن لائن) سانحہ قصور کےحوالےسے پریس کانفرنس کےدوران زینب کے والد کوبولنےنہ دیاگیااوران کے مائیک بند کروادئیے گئے۔ زینب کے والد وزیراعلی پنجاب کےساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران زینب کے والد نے بولنا چاہا تو وزیراعلی پنجاب نے ان کے مائیک بند کردئیے۔
سانحہ قصورپرپریس کانفرنس؛اعلی افسران شرم سےعاری
پریس کانفرنس سے قبل رانا ثناء نے امین انصاری سے گفتگو کی۔اس دوران وہ ان سے یہ بات قبول کروانے کی کوشش کرتے رہے کہ بچی قاتل کو جانتی تھی۔ وزیرقانون پنجاب بچی کے والد امین انصاری کوڈکٹیشن دیتے رہے۔انھوں نےوزیراعلیٰ سےزیادہ مطالبات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔