خبرنامہ

شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور:(ملت آن لائن) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ بطور قائم مقام پارٹی صدر شہباز شریف نے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج دوپہر کو ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اجلاس میں پارٹی کے پنجاب کے ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔
نوازشریف (ن) لیگ کے تاحیات قائد اور شہبازشریف قائم مقام صدر منتخب
خیال رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے گزشتہ روز شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر اور نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کیا تھا۔ 45 روز میں پارٹی الیکشن کے بعد شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر بھی منتخب کیا جائے گا۔