شیخ رشید کا ایل این جی معاہدے کی کاپی کل منظر عام پر لانیکا اعلان
اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، شیخ رشید کا الزام
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
بیرون ملک سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالک نہیں تو حسن اور حسین نواز کی ملکیت کے دستاویزات پیش کریں۔
شیخ رشید نے قطر سے ایل این جی معاہدے کی کاپی کل منظر عام پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی معاہدے کی دستاویزات کو حاصل کرنے کے لیے تین ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، یہ 15 سال تک 200 ارب روپے کی کرپشن ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹنر ہیں، ہم نئے چیئرمین نیب کو دو سو ارب کا ٹیسٹ کیس دیں گے۔