خبرنامہ

صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے میں 3 گھنٹے باقی

اسلام آباد: صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے میں 3 گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے اور سہ پہر ایک بجے تک صدر پاکستان کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے گزشتہ روز صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعتزاز احسن، ڈاکٹر عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی جب کہ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔

اب تک اپوزیشن مولانا فضل الرحمان یا اعتزاز احسن میں سے کسی ایک نام پرمتفق نہ ہو سکی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے عارف علوی کی جیت یقینی ہے۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوارلانے میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی اپنے امیدواراعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی تاہم مسلم لیگ (ن) کو اعتزاز کے نام پر شدید تحفظات ہیں۔

چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور صدارتی امیدوار کے معاملے