خبرنامہ

صدر اور وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: (ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے طویل عرصہ بعد شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے ٹیم آفیشلز کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ماہ رمضان میں قوم کو خوشی سے سرشار کیا، آج کے میچ میں پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو بھاری مارجن سے شکست دینے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ بھی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ادھر، ترک صدر رجب طیب ادرگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں ٹیم پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر میاں نواز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین، چیف جسٹس آف پاکستان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔ Prime Minister s message from The Holy Land, for Pakistan cricket team on the glorious victory. #PAKvIND #CT17Final pic.twitter.com/l9YXoQgpYr — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 18, 2017