اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور آئین کے آرٹیکل 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس شام چار بجے ہو گا جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یہ اجلاس جمعرات 13 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا جو اب پیر 17 ستمبر کو ہو گا۔
خبرنامہ
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا
