خبرنامہ

صومالیہ: پولیس اکیڈمی پر خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک

صومالیہ: پولیس اکیڈمی پر خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک
موغا دیشو: (ملت آن لائن) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق موغا دیشو کی پولیس اکیڈمی میں صبح سویرے پولیس فورس پریڈ کیلئے جمع ہو رہی تھی کہ باوردی خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش بمبار پولیس اہلکار کی وردی میں ہونے کے باعث شناخت نہ ہو سکا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں اور ایمبولیسنز نے جائے دھماکہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ شدت پسند گروپ الشباب نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب کی کارروائیوں کے نتیجے میں ابتک لاکھوں لوگ بے گھر اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں۔