خبرنامہ

طاہرالقادری کا کنٹینرتیارکرلیا گیا،کن کن سہولیات سےآراستہ ہے،جانیے

کنٹینرتیارکرلیا گیا،

طاہر القادری کا کنٹینر تیارکر لیا گیا،کن کن سہولیات سے آراستہ ہے،جانیے

لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر کی تیاری مکمل کر لی گئی ،کنٹینر کے ساتھ دس فٹ چوڑا اور پانچ فٹ لمبا اضافی اسٹیج بھی جوڑا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جماعتکے ذمہ داران کو کنٹینر کی تیاری کا حکم دیا تھا جسے تمام سہولتوں سے آراستہ کر کے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر میں ائیر کنڈیشنڈ، ہیٹر، صوفے ، فریج سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اپوزیشن رہنمائوں کے بیٹھنے کے لئے کنٹینر کے ساتھ دس فٹ چوڑا اور پانچ فٹ لمبا لوہے کا اضافی اسٹیج بھی جوڑا گیا ہے ۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…. آئندہ 36 گھنٹے میں فیصلہ ہو جائیگا: شیخ رشید کا انکشاف

لاہور: (ملت آن لائن)شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 24 سے 36 گھنٹےمیں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو ماضی میں دہشتگردی کیس میں چھوٹ مل گئی تھی لیکن اب نواز شریف کاجانا اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں حکمت عملی بنائیں گے۔ قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میچ میں فیصلہ کن اوور پھینکنے کا وقت آگیا ہے، ن لیگ اب کی بار نہیں‌ بچ پائے گی انکا انجام بہت بھیانک اور تابناک ہوگا-