خبرنامہ

طاہر القادری نے کیا اہم اعلان

طاہر القادری نے کیا اہم اعلان

لاہور:(ملت آن لائن) شیخ رشید نے شریف برادران کو رام اور شیام کے فلمی کرداروں سے تشبیہہ دے دی، کہتے ہیں ایک بھائی عدالت پر ہرزہ سرائی اور دوسرا ترقیاتی کاموں میں مگن ہے۔ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے لاہور میں طاہر القادری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف برادران پر طنز کے خوب نشتر برسائے۔ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی اور کہا کہ کانفرنس میں دبنگ اعلان ہو گا۔ شیخ رشید نے طاہر القادری کو عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی شرکت کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ طاہر القادری اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن بھی دے چکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ کا انوکھا اعلان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کردیا، وہ کھٹمنڈو کے ذریعے ماؤنٹ ایورسٹ کا سفر شروع کریں گے۔ پاکستانی کوہ پیماہ نے ملک کا جھنڈا دنیا کی خطرناک اور بلند ترین چوٹی پر لہرانے کا اعلان کر دیا، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماہ محمد علی سد پارہ کل سے بغیر آکسیجن ماونٹ ایورسٹ کی طرف سفر شروع کریں گے۔ ان کا یہ سفر خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ میں آکسیجن کی غیر موجودگی کسی بھی ہنگامی صورت حال کا باعث بن سکتی ہے۔ محمد علی سدپارہ نے بتایا کہ غیر ملکی کوہ پیما ماونٹ ایورسٹ پر اپنے ملک کا جھنڈا لہراتے تھے تواس چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی خواہش پیدا ہوئی، مگر صوبائی حکومت نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔ اگر محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو موسم سرما میں یہ چوٹی سرکرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن جائیں گے۔ محمد علی سدپارہ اس سے قبل 4 بار نانگا پربت سر کرچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک ، جی ون ، جی ٹو چوٹیاں شامل ہیں۔ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما گذشتہ سال دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔