خبرنامہ

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزمات، محمد حفیظ نے بھی ہاتھ جوڑ دیے

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزمات، محمد حفیظ نے بھی ہاتھ جوڑ دیے

لاہور: عائشہ گلالئی کے چیر مین تحریک انصاف عمران خان پر الزمات پر قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر محتاط انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت (حاصل کرنے کا ذریعہ)“ اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے جڑے ہاتھوں والا ایموجی بھی لگایا ہے۔

کرکٹر کی اس ٹوئٹ کو 8 ہزار سے زیادہ مرتبہ لائک جبکہ 27 سو سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے اور اس پر سینکڑوں کمنٹس بھی کیے گئے ہیں

عمران کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں: حنیف عباسی، خورشید شاہ
عائشہ گلالئی کے الزامات نے بھونچال برپا کر دیا، عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر، حنیف عباسی نے عائشہ گلالئی کو بہن بنا لیا، خورشید شاہ کا تحقیقات کا مطالبہ، نواز لیگ پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی، لیگی خواتین کا عمران خان کے خلاف لاہور میں احتجاج۔

لاہور: سخت الفاظ عورت کی زبان سے نکلیں تو بھونچال آ جاتا ہے اور یہ تو الزام ہی بڑا سنگین ہے اور لگایا بھی عائشہ گلا لئی نے ہے۔ ادھر الزام لگا، ادھر عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں، عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کر کے دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ دوسری جانب، مسلم لیگ نواز کے حنیف عباسی آگے بڑھے اور عائشہ گلالئی کو بہن بنا لیا۔ اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ بھی بول اٹھے، کہتے ہیں معاملہ قابل افسوس ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی۔ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ ادھر لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتی