خبرنامہ

عائشہ گلا لئی کی بہن کو نشانہ نہ بنایا جائے، عمران خان

آدمی

عائشہ گلا لئی کی بہن کو نشانہ نہ بنایا جائے، عمران خان کا ٹویٹ

My request to all PTI supporters is to immediately refrain from targeting Ayesha Gulalai’s sister.

………
آرٹیکل 62، 63 کے تحت عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار شہری محمود اختر نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور جھوٹ پر مبنی بیانات دیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔

……………
عمران کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں: حنیف عباسی، خورشید شاہ
عائشہ گلالئی کے الزامات نے بھونچال برپا کر دیا، عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر، حنیف عباسی نے عائشہ گلالئی کو بہن بنا لیا، خورشید شاہ کا تحقیقات کا مطالبہ، نواز لیگ پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی، لیگی خواتین کا عمران خان کے خلاف لاہور میں احتجاج۔

لاہور.. سخت الفاظ عورت کی زبان سے نکلیں تو بھونچال آ جاتا ہے اور یہ تو الزام ہی بڑا سنگین ہے اور لگایا بھی عائشہ گلا لئی نے ہے۔ ادھر الزام لگا، ادھر عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں، عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کر کے دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ دوسری جانب، مسلم لیگ نواز کے حنیف عباسی آگے بڑھے اور عائشہ گلالئی کو بہن بنا لیا۔ اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ بھی بول اٹھے، کہتے ہیں معاملہ قابل افسوس ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی۔ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ ادھر لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتی