خبرنامہ

عارف علوی کو مسلم لیگ ق کی حمایت مل گئی

عارف علوی کو مسلم لیگ ق کی حمایت مل گئی
لاہور: (ملت آن لائن) صدارتی الیکشن کی گہا گہمی عروج پر پہنچ گئی، تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کو مسلم لیگ ق کی حمایت مل گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی وفد کے ساتھ لاہور میں چودھری برادران کے گھر پہنچے، جہانگیرترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدارتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا، ق لیگ نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماؤں نے میڈٰیا سے گفتگو کی، عارف علوی کا کہنا تھا آئینی دائرہ کار میں رہ اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی کے مسائل مل کر حل ہوسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر چودھری پرویز الہی کے چٹکلہ چھوڑدیا جس پر سب قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

جہاز سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین نے کہا ،ابھی تک جہاز کرائے پر نہیں لیا، ان کا تو اپنا جہاز ہے، پی ٹی آٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور کوشش کریں کہ اپنے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے۔