عام انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع
اسلام آباد: (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ اب 11 جون تک فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، تاریخ میں توسیع سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے کی گئی، پہلے آخری تاریخ 8 جون تھی۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کردی۔ شیڈول میں ردوبدل سے پولنگ کی تاریخ متاثر نہیں ہو گی اور الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔