25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے لیے ملک بھر میں فوجی جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا،پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے،انتخابی نعروں، وعدوں،دلاسوں اور یقین دہانیوں کا وقت ختم ہو گیا۔ اب پاکستان کا ووٹر فیصلہ سنائے گا۔