عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں پچاسی ہزار سرکاری ملازمین کیلئے الیکشن کمیشن نے اضافی مشاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں معاونت کرنے والے انتخابی عملے کو اضافی مشاہرہ دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات2018، میں جہاں 85ہزارسرکاری ملازمین حصہ لے رہے ہیں، ان کو اس کا مناسب معاؤضہ دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کو ایک ہزار روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں معاونت کرنیوالےانتخابی عملے کیلئے بھی اضافی مشاہرہ شامل ہوگا۔ موبائل فون پولنگ اسٹیشن کا انتخابی نتیجہ آرٹی ایس کے ذریعے بھیجنا ہوگا۔
نادرا کے تیار کردہ ایپلیکشن کے ذریعے پریزائیڈنگ افسران نتائج کا فارم45بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2018کیلئے 85 ہزار سے زائد پولنگ اسٹینشنز بنائے جائیں گے۔
رزلٹ مینجمنٹ سے مراد عام انتخابات 2018 کے تمام نتائج کو درست اعدا و شمار کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان تک بروقت پہنچانا ہے۔