خبرنامہ

عا صمہ میڈم صبح فریش اٹھیں، موت کیسے واقع ہوئی ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا‎

عا صمہ میڈم

عا صمہ میڈم صبح فریش اٹھیں، موت کیسے واقع ہوئی ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا‎

اسلام آباد (ملت آن لائن) ملک کی صف اول کی خاتون وکیل عاصمہ جہانگیر کی موت کے حوالے سے ان کی پوتی کی نرس کا ایک ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں نرس نے انکشاف کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر صبح فریش اٹھیں، وہ خوش باش تھیں، ان کا ناشتہ ٹرالی پر لگا ہوا تھا ، وہ واش روم سے واپس آکر بیٹھیں اور انہوں نے مجھ سے بات چیت کی اوراپنی پوتی کو پیار کیااسی دوران انہیں ایک کال آئی جس کے سنتے ہوئے ان کی آنکھیں پھر گئیں ، میں نے انہیں سنبھالا اور ان سے پوچھا کہ آپ کی طبیعت صحیح ہے؟آپ کو کیا ہو رہا ہے؟نرس کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے انہیں کسی قسم کا جواب نہیں دیا اور نہ کوئی بات کی۔ نرس نے بتایا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کے گھر ہی رہائش پذیر ہے اور ان کی پوتی کی نرس ہے۔