خبرنامہ

جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کی تفصیلات

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 10 جولائی کو دس جلدوں پر مشتمل اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی تھی جس میں جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء نے جلد 10 کو عام نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی آج کی سماعت کے دوران جج صاحبان نے جے آئی ٹی کی جلد نمبر 10 کھولی جس کا انہوں نے جائزہ لیا جب کہ اس جلد کی مخصوص دستاویزات وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کو دی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کی جلد نمبر 10 میں جے آئی ٹی کے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط اور سوالات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے برطانیہ، سعودی عرب، دبئی اور برٹش ورجن آئی لینڈز سےمعلومات طلب کیں جب کہ دبئی اور برٹش ورجن آئی لینڈز نے جے آئی ٹی کی خط و کتابت کا جواب دیا۔

جےآئی ٹی نے ان ممالک کے جوابات آنے تک جلد نمبر 10منظر عام پر نہ لانے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔