عدلیہ، حکومت ٹکراؤ کےنتائج سے خبردارکردیا ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کےنتائج سے خبردارکردیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کےنتائج سے خبردارکردیا ہے، ہر وقت ہر جگہ پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے، وہ چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے، ٹکراؤ سے نظام میں مسائل آسکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر ہوں، اس صورتحال پر فکرمند ہوں، پیپلزپارٹی نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں، ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے،سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے، دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے، وہ جمہوریت کے لیے لڑی ہیں۔