خبرنامہ

عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، عمران خان

کپتان اور قومی قیادت...جاوید حفیظ

عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کبھی اسٹیبلشمنٹ اورججز کے لاڈلے تھے، مگر اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہیں، نوازشریف کا خیال تھا کہ جے آئی ٹی میں بھی پیسہ چلالوں گا، سپریم کورٹ نے مدد نہیں کی، تو نوازشریف کو سازش نظر آنے لگی۔ انھوں‌ نے مزید کہا کہ شریف برادران ججز کوفون کرکےفیصلےکرواتےتھے، اب امپائر نیوٹرل ہوگئے، تونوازشریف نے اسے سازش کہہ دیا۔ سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکا طعنے دے رہا ہے، عمران خان عمران خان کہنا تھا کہ مریم صفدر پی ٹی آئی کی مین آف دی سیریز ہیں، مریم نواز کے بیانات نے پی ٹی آئی کو سب سےزیادہ فائدہ پہنچایا، ن لیگ کو ڈبونے میں سب سے زیادہ مریم نوازکا ہاتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں‌ نے کہا کہ جب جب انصاف نہیں ملے گا، ہم احتجاج کریں گے، شہباز شریف اوررانا ثنا ماڈل ٹاؤن قتل عام کے ذمے دار ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہر القادری جو فیصلہ کریں گے، ہم اسے سپورٹ کریں گے، یہ ضروری نہیں کہ میں وہاں جا کرآصف زرداری کا ہاتھ پکڑوں۔ عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا،نوازشریف ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرماورائے عدالت قتل کا کیس ہے، ہم شہبازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن سامنے لائیں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے ہرڈیل میں پیسہ بنایا جاتا ہے، پونے تین ارب کی کرپشن ملتان میٹرو میں پکڑی گئی۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میری جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی، میں سند یافتہ واحد صادق وامین رکن اسمبلی ہوں. پانامہ کےبعد سے10 مقدمات بھگتا چکا ہوں۔