خبرنامہ

عزم کریں ہمارے بچے خوف کے بغیر خوابوں کی تکمیل کر سکیں: عمران خان

عزم کریں ہمارے بچے خوف کے بغیر خوابوں کی تکمیل کر سکیں: عمران خان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عزم کریں ہمارے بچے خوف کے بغیر خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تیسری برسی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے آج قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ’عزم کریں اے پی ایس جیسا سانحہ دوبارہ نہ ہو‘۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عزم کریں کہ ہمارے بچے خوف کے بغیر اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔ 3 سال قبل 16 دسمبر 2014 کی صبح مسلح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر نہتے اور معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے تھے جن کے ذہنوں میں آج بھی اس بھیانک واقعے کا نقش موجود ہے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تیسری برسی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے آج قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ’عزم کریں اے پی ایس جیسا سانحہ دوبارہ نہ ہو‘۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عزم کریں کہ ہمارے بچے خوف کے بغیر اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔ 3 سال قبل 16 دسمبر 2014 کی صبح مسلح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر نہتے اور معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد کو شہید کر دیا تھا۔