خبرنامہ

عمران خان، جہانگیر ترین دونوں کی ہی چھٹی

عمران خان، جہانگیر ترین دونوں کی ہی چھٹی
اسلام آباد (ملت آن لائن) سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نا اہلی کیس سے بچ جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین نااہل ہو جائیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں کو نا اہل کر دیا جائے گا، تبصرہ نہیں کر سکتا ، ڈر ہے کہ کوئی مجھے توہین عدالت کا مرتکب نہ کروادے، ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیاسی پنڈتوں کا دو آرا سامنے آرہی ہیں جس میں پہلی رائے کے مطابق کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نا اہلی کیس سے بچ جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا جائے گا جبکہ دوسری رائے کے مطابق دونوں کو سپریم کورٹ نا اہل قرار دیدے گی مگر صرف اس ٹرم کیلئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قیاس آرائیاں جاری ہیں اور بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ۔ میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی مجھے توہین عدالت کا مرتکب نہ کروا دے۔