خبرنامہ

عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے جہاں وہ یوتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ پشاور میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات کریں گے جس میں جماعت اسلامی سے اتحاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لیں گے۔