پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بطوروزیراعظم نامزد کردیا گیا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں پر غورہوگا۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جب کہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔