عمران خان/ جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں
اسلام آباد:(ملت آن لائن) عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا‘ حنیف عباسی کی جانب سے دائر کردہ اس مقدمے میں عمران خان پر بنی گالہ اور جہانگیر ترین پر زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کا کافیصلہ آج دوپہر2بجے سنایا جائے گا‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔ تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائرکی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نےآف شورکمپنی ظاہرنہیں کی، عمران خان نےبنی گالہ پراپرٹی بھی ظاہرنہیں کی۔ دوسری جانب جہانگیر ترین پر زرعی اراضی کی آمدنی درست ظاہرنہ کرنے کا الزام ہے، جہانگیر ترین پر لندن میں پراپرٹی خفیہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔ حنیف عباسی نےپی ٹی آئی پربیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی اور یہ سماعت58پیشیوں میں مکمل کی گئی۔ گذشتہ ماہ کو ہاٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اوران کے کیسز میں بہت فرق ہے، سپریم کورٹ میں 60 دستاویزات جمع کروائیں، ایک بھی غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کہنا تھا کہ کہ احتساب سے خوفزدہ نہیں ہیں، عدالت نے نااہلی کیس جو بھی فیصلہ دیا اُسے من و عن تسلیم کروں گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ 14 نومبر کومحفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 2002 کے اثاثوں میں غلطی ہو سکتی ہے، غلط بیانی نہیں کی جبکہ حنیف عباسی کے وکیل کادعویٰ تھا کہ عمران خان نےجھوٹ بولا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تمام مواد دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
خبرنامہ
عمران خان/ جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں