سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت سے نفرت نہیں کرتے، وہ مذہبی انتہا پسند بھی نہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں سابق صدراور آرمی چیف پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں ، فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے، یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ فوج انتخابات میں چھائی رہی، فوج صرف سیکیورٹی صورت حال تک محدود رہی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان کی ترقی کے لیے نیت اچھی ہے، جب کہ آرمی چیف نیوٹرل ایمپائر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا اس کا فیصلہ ابھی کروں گا تاہم حافظ سعید دہشت گرد نہیں مجاہدہیں اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔