خبرنامہ

عمران خان معافی خان کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں، شاہی سید

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہاہے کہ عمران خان کا نام عوام نے یوٹرن اور معافی خان رکھ دیا ہے ۔منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام میں یو ٹرن اور معافی خان کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں مین نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہیں ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے پارلیمنٹ میں لانے چاہیے تھے۔