عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس آج شام ہوگا جس میں فاٹا انضمام میں تاخیر، آئندہ عام انتخابات اور طاہرالقادری کی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت کورگروپ اجلاس میں اسد عمر، شفقت محمود، عارف علوی، فواد چودھری، عمران اسماعيل، افتخار درانی اور علی زیدی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور گروپ طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے حکمت عملی طے کرے گا، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام میں تاخیر پرآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں اور آئندہ عام انتخابات اور نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ تحریک عدل پر بھی بات چیت ہو گی جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے مالی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ دوسری جانب تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہد محمود قریشی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان
کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔