خبرنامہ

عمران خان نے جمائما خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات جمع کروا دیں

آدمی

عمران خان نے جمائما خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات جمع کروا دیں

اسلام آباد(ملت آن لائن)عمران خان نے جمائما خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات میں جمع کروا دیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاوٴنٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے جب کہ نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپاوٴنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاوٴنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جب کہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ پاوٴنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔