خبرنامہ

’عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 300 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا، ایک نہیں بنا‘

’عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 300 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا، ایک نہیں بنا‘
لاہور: (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا تماشا نہیں، ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ ختم، اب دوبارہ شروع ہو گئی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں پاکستانی ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، پاکستانی قوم کے 21 ارب روپےالیکشن پر لگائے گئے، میں نے اپنی زندگی میں اتنا جعلی الیکشن نہیں دیکھا لیکن ہم نے شیروں کی طرح انتخاب لڑا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر روز تماشہ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن 22 کروڑ عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا تماشا نہیں ہے، عزت کرسی سے نہیں آتی، عزت دلوں میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوام پر بجلی اور گیس کا بم گرا دیا گیا،
شہروں میں 6، 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی، گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 300 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی نہیں بن سکا۔

ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں قوم کے ووٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا اسے آسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے۔