عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تین نام نہاد الزامات لگائے گئے ہیں، جس کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں، عمران خان کے خلاف اعتراضات جعل سازی اور فراڈ پر مبنی ہیں، یہ اعتراض نہیں تہمت ہے اور اس کی سزا 80 درے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے کاغذات تصدیق شدہ نہیں، شریف خاندان کا ناجائز پیسہ بولتا ہے، یہ اعتراضات جھوٹے ہیں، عمران خان مخالفین کے سر پر سوار ہیں، نہیں معلوم یہ کاغذ کون دے رہا ہے اور کون لا رہا ہے، شریف خاندان کا ناجائز پیسہ کبھی کتاب کی شکل میں بولتا ہے، اور کبھی ایسے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے شہید بی بی کی قابل اعتراض تصاویر چارٹڈ طیارے سے پھینکیں،مگر پھر بھی عوام کی سازش پر بی بی کو مسترد نہیں کیا، ہم نے تحریری جواب میں اعتراضات کو7بار مسترد کیا، یہ اعتراض نہیں تہمت ہے اس کی سزا80درے ہیں۔