عمران خان کا قول و فعل انتشار سے بھرا پڑا ہے‘عمران کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کی آماجگاہ ہیں‘ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظور پر یہ لوگ رو رہے ہیں ‘ احتجاج وہ کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہ کیا‘ ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا ہے‘جو ان لوگوں نے بویا تھا آج وہ کاٹ رہے ہیں‘نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے والوں کو جوتے لگائیں گے
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے بات چیت
فیصل آباد(آئی این پی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا قول و فعل انتشار سے بھرا پڑا ہے‘عمران کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کی آماجگاہ ہیں‘ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظور پر یہ لوگ رو رہے ہیں ‘ احتجاج وہ کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہ کیا‘ ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا ہے‘جو ان لوگوں نے بویا تھا آج وہ کاٹ رہے ہیں‘نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے والوں کو جوتے لگائیں گے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی ایک بار پھر روایتی انداز میں مخالفین پر برس بڑے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جہنوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا جو ان لوگوں نے بویا تھا آج وہ کاٹ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حنیف عباسی کی پیٹشن منظور ہونے پر مخالفین رو رہے ہیں جبکہ عمران خان کا قول و فعل انتشار سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکے ہیں اور ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے والوں کو جوتے لگائیں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مخالفین ناکام کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ مخالفین سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ عدلیہ اورا س کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کی آماجگاہ ہیں۔
خبرنامہ
عمران خان کا قول و فعل انتشار سے بھرا پڑا ہے…. عابد شیر علی
