‘عمران خان کی تیسری بیوی عمر 50 سال، 5 بچوں کی ماں’
سلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ عمران خان کی پہلی بار 2015ء میں این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ عمران خان نے تیسری شادی کیلئے خاتون کو پیشکش کر دی بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے خلع لی ہے۔ بشری مانیکا کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے اور تعلق پاکپتن کے وٹو خاندان سے ہے۔ عمران خان ماضی میں دو بار شادیاں کر چکے ہیں بشری کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا کسٹمز آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں۔ بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013ء میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔ عمران خان سے دوبارہ شادی کا سوال، جمائما خان کا ٹویٹر پر جواب دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جا رہا ہے۔ شادی کا سوال، عمران خان کا جواب دینے سے گریز، عون چودھری کی تردید