عمران خان کی4 مقدمات میں درخواست مسترد
اسلام آباد:(ملت آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے خلاف 4 مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے سینکڑوں کارکنان کوتشدد کیلئے جمع کیا، حملوں میں 26 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، عمران خان کی کارکنان کو تشدد کے لیے اکسانے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ پراسکیوٹر نے کہا پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری ٹی وی پر حملہ کر کے نشریات بند کیں، لہذا دہشتگردی کی دفعات ختم نہ کی جائیں۔ جس پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اعتراض کیا اور کہا اگر بیان پر دہشتگردی کے مقدمات بنانے ہیں تو حکومتی وزراء پر بھی بننے چاہئیں، پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومتی وزراء نے عوام کو تشدد پر ابھارا، کیا بنٹے برآمد کر کے سزائے موت دی جاسکتی ہے؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خبرنامہ
عمران خان کی4 مقدمات میں درخواست مسترد