خبرنامہ

عمران خان کے کیخلاف ’بیٹی چھپانے‘ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

شہباز شریف کے منہ

پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراض سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے کل تک دستخط شدہ اصل وکالت نامہ مانگ لیا۔

سماعت پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے عمران خان کے دستخط پر مشتمل اصل وکالت نامہ کل صبح 9 بجے تک مانگ لیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران کے کاغذات نامزدگی پر جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ خان نے اعتراض کیا ہے جس میں درخواست گزار نے موقف ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کا نام ٹیریان ہے تاہم کپتان نے ان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا لہذا عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترے۔ اس لئے وہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔