خبرنامہ

قوم کوجمہوریت اوربادشاہت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عمران خان

قوم کوجمہوریت اوربادشاہت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پاکستانی قوم کو جمہوریت اوربادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے ٹوئٹر پر کہا کہ عام شہری کے لیے مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے باہر ہے، مریم نواز مجرمانہ تفتیش میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور پولیس انہیں سلیوٹ کیوں کررہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو جمہوریت اور بادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا۔

اس سے متعق:
جے آئی ٹی سے پوچھا الزام تو بتائو، مریم نواز
اسلام آباد:
وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف محب وطن ہیں اس لئے ان کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں لیکن وہ ہربار وزیراعظم بنیں گے روک سکتے ہو تو روک لو۔

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ پیشی کے دوران مریم نواز سے ان کے بھائیوں کی بیرون ملک کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔