خبرنامہ

عوام ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ پچیس جولائی بروز بدھ کو پاکستان کے عوام ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے۔ ووٹ آپ کی طاقت اور قومی امانت ہے، اس کا درست استعمال کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشش کررہا ہے۔