خبرنامہ

عوام کو بتانا ہے کس بات کی سزا ملی، نواز شریف

عوام کو بتانا ہے کس بات کی سزا ملی، نواز شریف
لاہور: (ملت آن لائن) سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں اس بات پر اصرار کیا کہ وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ انھیں وزرتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی سزا کیوں دی گئی۔ سابق وزیرِ اعظم نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی و ملکی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔ اس دوران میاں نواز شریف نے سرگودھا کوٹ مومن کے جلسے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو احکامات دیے کہ وہ مل کر جلسے کی تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہ عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی۔ میاں نواز شریف 31 دسمبر بروز اتوار تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔