خبرنامہ

عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں، مریم نواز

ہمارے ساتھ جو

عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں، مریم نواز
گجرات: (ملت آن لائن) مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز جھکے نہ بکے، عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں، جماعت کا نام اور پارٹی صدارت چھین کر کیا ملا۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سے آپ کا وزیرِ اعظم، نام اور بلوچستان کی حکومت چھین لی گئی۔ جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو لودھراں سے فیصلہ آیا، کل جب صدارت چھینی گئی تو کل سینیٹ سے فیصلہ آیا۔ نام چھن جانے کے بعد سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ ہمارے اراکین اسمبلی نہ جھکے اور نہ ہی بکے، میں ان تمام ساتھیوں کو نئی تاریخ رقم کرنے پر سلام پیش کرتی ہوں۔ اب نواز شریف کے مخالفین کو عام انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا نام اور صدارت چھین کر آپ کو کیا ملا ؟ عدل کے لیے آپ نے رسوائی سمیٹی؟ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتا ہے اسے وہاں سے کیسے نکالو گے؟ ان کو نظر نہیں آ رہا خلق خدا کیا کہہ رہی ہے۔ عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے دشمنی اور انتقام میں اتنی جلدی تھی کہ سزا پہلے سنائی اور تحقیقات بعد میں ہو رہی ہے۔ دھاندلی اور میچ فکسنگ کر کے نواز شریف کیخلاف فیصلے لیے گئے۔ تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا نواز شریف پر الزام کیا لگانا ہے؟ ایک کے بعد ایک جھوٹا ریفرنس آ رہا ہے۔