خبرنامہ

غداری کے الزامات، نواز شریف نے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمہوریت کے تسلسل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا۔ باوثوق لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے سلسلے میں نئی حکمت عملی طے کی ہے جب کہ نواز شریف نے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا ہے۔ نواز شریف نیب اور عدالتوں میں جاری کیسز کی متوقع سزائیں بھی باعمل پارٹی پالیسی قبول کریں گے تاہم امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کا احتجاجی کال دینے سے گریز کیا جائے گا۔

غداری کے الزامات، نواز شریف نے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

بونیر: (ملت آن لائن) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے غداری کے الزامات پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے ملک سے غداری کی اسے سرعام پھانسی دی جائے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے، قومی کمیشن فیصلہ کرے کہ غدار کون ہے اور جس نے ملک سے غداری کی اسے سرعام پھانسی دی جائے۔

سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم الٹی گنگا نہیں بہنے دیں گے۔ مجھ پر 5 ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا۔ منی لانڈرنگ کے الزامات پر بھی قومی کمیشن بننا چاہیے۔ اس معاملے پر چیئرمین نیب کو طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام چیئرمین نیب کی معافی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، انھیں معافی مانگنا ہو گی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018ء مسلم لیگ (ن) کا سال ہو گا۔ عمران خان کا صوبہ اب بھی پرانا ہی چل رہا ہے۔ ہماری حکومت ہوتی تو مردان میں موٹروے پہنچی ہوتی۔