خبرنامہ

فاروق ستار نے بہادرآباد میں شام 7بجےاجلاس طلب کرلیا

سربراہ کو پارٹی

فاروق ستار نےبہادرآباد میں شام 7بجےاجلاس طلب کرلیا

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام 7 بجے بہادرآباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ نے بہادرآباد میں شام 7 بجے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔ ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ کے لیے ناموں پرمشاورت کی جائےگی اور منظوری کے بعد سینیٹ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔جس میں ان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لئے نامزد 15 امیدوار بھی شرکت کریں گے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین آج پھر فاروق ستار سے ملنے پی آئی بی پہنچے گی۔ گزشتہ روز عامر خان کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا وفد فاروق ستار سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچا لیکن ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ جب کہ اس حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اراکین رابطہ کمیٹی ان سے ملاقات کے لئے آئے ہیں اور وہ تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سو گئے تھے۔
فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار
خیال رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آفس کے باہرایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ کل بھی ایک تھی اور آئندہ بھی ایک ہی رہے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو بہادرآباد لے جانے کے لیے آئی تھی تاہم سوا گھنٹے کے انتظار کے بعد رابطہ کمیٹی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر فاروق ستار کی رہائش گاہ سے لوٹ گیا تھا۔