خبرنامہ

فاروق ستار نے رضا کارانہ طور پر پارٹی چھوڑنے کی پیش کش کر دی

پارٹی میں اب نئے

فاروق ستار نے رضا کارانہ طور پر پارٹی چھوڑنے کی پیش کش کر دی

کراچی: (ملت آن لائن) ڈاکٹر فاروق ستار نے 5 بجے تمام ارکان اسمبلی کو پی آئی بی بلا لیا جبکہ 7 بجے بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان ہوگا۔
فاروق ستار کی پیش کش فاروق ستارنے رضاکارانہ طور پر پارٹی چھوڑنے کی پیش کش کر دی، میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوتہائی کی بات کرنے والوں کو آفر کرتا ہوں آپ پارٹی چلا لیں، ذمہ داریاں سربراہ کی ہیں تو اختیارات بھی ہونے چاہئیں، جب سربراہ فیصلے نہ کر سکے تو ایسے نظام نہیں چلتا۔ فاروق ستار نے کہا پارٹی کے ارکان پارلیمان کا اجلاس طلب کیا ہے، میں نے بطور پارٹی صدر دونوں اجلاس طلب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا میری نیت میں کوئی فتور نہیں اور نہ ہی میرے اخلاص پر کوئی شک کر سکتا ہے، غلطی کوئی بھی کرے خمیازہ سربراہ کو اٹھانا پڑتا ہے۔
فاروق ستار کا آج بہادر آباد جانے کا اعلان
سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا میں پارٹی صدر ہوں، الیکشن کمیشن مجھ سے ہی امیدوار مانگے گا، ایم کیو ایم کا آئینی اور منتخب سربراہ ہوں۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے ارکان سے نہیں مل سکا، میرے تدبر اور تجربے پر بھروسہ کیا جائے، اختلافات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں۔