خبرنامہ

فاٹا بارے اہم اجلاس آج جاری

اسلام آباد ( ملت + آئی این پی) فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور دیگر فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا (آج) جمعرات کو خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہو گا، وزیر اعظم کو اقتصادی تعاون تنظیم کے کامیاب سربراہی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی جائیگی۔ اجلاس فاٹا اصلاحات کے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین مشیر خارجہ سرتاج عزیز کابینہ کے اراکین کو فاٹا اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ یہ اصلاحات سمری کی صورت میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سمری میں مجوزہ رواج ایکٹ کی منظوری کی سفارش کر دی گئی ہے اور اس کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح اتحادیوں سے ہونے والی مشاورت کے نتیجے میں سمری میں ضروری ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں قبائلی علاقوں میں تعمیر نو اقتصادی ترقی سماجی حالات میں تبدیلی ‘ قبائل کو روزگار کی فراہمی ‘ ایف سی آر کے متبادل نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجوزہ رواج ایکٹ کے مطابق قبائل کو بھی مقدمات کے حوالے سے مروجہ عدالتی نظام سے فائدہ اٹھانے کا حق مل جائے گا۔ جرگوں کا قیام بھی عمل میں آئے گا جن کی عدلیہ نگرانی کرے گی۔ 2018ء4 سے قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سمری کے مطابق سیاسی و معاشی حقوق کی فراہمی کے بعد فاٹا کی آئینی حیثیت کے تعین کا عمل شروع ہو گیا۔ اس مقصد کیلئے5 سال د قبائل سے وسیع مشاورت ہو گی۔ مجوزہ راہ عمل کے مطابق فاٹا کی صوبائی نشستوں پر انتخابات 2023 میں ہو سکیں گے۔ ضم ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کو توسیع مل جائے گی۔ الگ سے صوبہ کے قیام کے حق میں اکثریت کی رائے آنے پر فاٹا صوبائی اسمبلی بنے گی جو 2023ء4 میں کام شروع کرے گی۔ فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس (آج) ہو گا۔ وزیر اعظم کو اقتصادی تعاون تنظیم کے کامیاب سربراہی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی جائیگی۔یادرہے کہ کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر فاٹا اصلاحات کے معاملے کو آخری لمحات پر ایجنڈے سے نکا ل دیا گیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دورکئے گئے ،اس بارے میں اتحادی جماعت کے سربراہ بھی تحفظات دور ہونے کا بیان دے چکے ہیں ۔۔۔(رانا228اع )