فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کا دباؤ
اسلام آباد: (ملت آن لائن) حکومت فاٹا کے معاملہ پر اپوزیشن سے ہاتھ کرنے لگی۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی طرف سے فاٹا اصلاحات بل پر اعتراضات کے بعد ترجیحات میں سے فاٹا بل آؤٹ ہو گیا، جس کے بعد وزیر اعظم کے آج ناشتے کی دعوت سے قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر آؤٹ کر دیئے گئے۔ ناشتے کی دعوت میں صرف سینٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو مدعوکیا گیا ہے۔ سینٹ میں اس وقت حلقہ بندیوں کا بل منظوری کی سیڑھی نہیں چڑھ پا رہا، ناشتہ پر حلقہ بندیوں کے بل کا معاملہ زیر غور آئے گا۔فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کا دباؤ کام کر گیا، وزیر اعظم کی جانب سے آج ہونے والی ناشتے کی دعوت میں فاٹا کا بل آؤٹ، حلقہ بندیوں کا بل زیر غور آئے گا۔
خبرنامہ
فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کا دباؤ