فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی
فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث شدیدبارش،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنےکے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے جبکہ 153افراد لاپتا ہیں۔
پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں 3صوبوں اور ایک شہر میں ہوئیں۔
سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈا ناؤ سے ٹکرایا تھا ، طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈا ناؤ کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، طوفان سےشدیدبارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کےواقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
حکام کے مطابق لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
…………
مزید ایک خبر
سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو مسافر کوچز کی سوزوکی سے ٹکر ہوئی، جس کے باعث حادثے پیش آیا سوزوکی میں سوار9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں,سوزوکی لاڑکانہ سے سیہون آرہی تھی۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہیں جبکہ حادثے کا شکار کوچز کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔