فیصل آباد: پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تنازع پر فائرنگ، 3 کارکنان زخمی
فیصل آباد: (ملت آن لائن) فیصل آباد میں فلیکس لگانے کا تنازع شدت اختیار کر گیا، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان کے مابین فائرنگ سے 2 ن لیگی اور ایک تحریک انصاف کا کارکن زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فلیکس لگانے کے معاملے پر فائرنگ رانا ثنا اللہ اور نثار جٹ گروپ میں ہوئی، فائرنگ کرنیوالوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی کارکنان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔