فیض آباد دھرنا، رہا ہونے والے مظاہرین کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیض آباد دھرنا سے آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت تک مختلف تھانوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج 50 سے زائد کارکنوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ہمارے پاس 12 گھنٹے کا وقت ہے، جیسے ہی ہمارے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا ہم سب کچھ سمیٹ کر یہاں سے روانہ ہو جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت سے پرامن معاہدہ ہو چکا ہے، دھرنے میں موجود جو افراد جانا چاہتے ہیں وہ یہاں سے جا سکتے ہیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے ہڑتال کی کال بھی واپس لینے کا اعلان کیا۔
اس وقت تک مختلف تھانوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج 50 سے زائد کارکنوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ہمارے پاس 12 گھنٹے کا وقت ہے، جیسے ہی ہمارے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا ہم سب کچھ سمیٹ کر یہاں سے روانہ ہو جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت سے پرامن معاہدہ ہو چکا ہے، دھرنے میں موجود جو افراد جانا چاہتے ہیں وہ یہاں سے جا سکتے ہیں۔
خبرنامہ
فیض آباد دھرنا، رہا ہونے والے مظاہرین کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی