اسلام آباد(ملت آن لائن) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف سینیٹ میں قرار داد جمع کروادی گئی ہے۔قرار داد پر 40 سے زائد سینیٹرز نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ طارق باجوہ کی تعیناتی قانون کے خلاف ہے، اسٹیٹ بینک قانون کے تحت طارق باجوہ گورنر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔
قرار داد پر 40 سے زائد سینیٹرز نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے رواں ماہ سابق بیوروکریٹ طارق باجوہ کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا تھا۔
یہ نشست اشرف محمود وتھرا کی تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
باجوہ گزشتہ ماہ سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھےوفاقی حکومت نے رواں ماہ سابق بیوروکریٹ طارق باجوہ کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا تھا۔
یہ نشست اشرف محمود وتھرا کی تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
باجوہ گزشتہ ماہ سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔