خبرنامہ

قمر باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے ایسا سوچا، آصف زرداری

قمر باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے ایسا سوچا، آصف زرداری

لاہور:(ملت آن لائن+اے پی پی) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے محسوس کیا کہ افغان سرحد پر خاردار تاریں لگانا پڑیں گی۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف پر اعتبار نہیں ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان میرے سیاسی مخالف ہیں لیکن وہ جو بات کرتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں اسی لیے ان پر اعتبار ہے۔
نوٹ: سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی انٹرویو آپ دیکھ سکیں گے پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر۔