خبرنامہ

قومی اسمبلی کے مزید پانچ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) قومی اسمبلی کے مزید پانچ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔ بدھ کو سپیکر سردار ایاز صادق نے ان ارکان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے ارکان میں نسیمہ چنا، عثمان ابراہیم، صاحبزادہ محبوب سلطان، امیر سلطان اور نوید ڈیرو کے نام شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد ان ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے اور سپیکر قومی اسمبلی سے مصافحہ کیا۔